کراچی کی ساؤتھ زون پولیس نے خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ایک اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے یہ کامیاب کارروائی متاثرہ خواتین اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف سنگین شکایات موصول ہونے پر ساؤتھ زون پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ مارا تھا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
پولیس نے ملزم کا پیچھا جاری رکھا اور جدید تکنیکی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے بالآخر اوباش ملزم کو دھر لیا۔
ترجمان ساؤتھ زون پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت صابر ولد قادر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ہراساں کرنے کے لیے استعمال ہونے والا مواد برآمد کر کے اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں