آئندہ سال یورپ میں تباہ کن جنگ اور مسلمانوں کا دوبارہ بام عروج وحکمرانی، بابا وانگا کی نئی پیشگوئی سامنے آ گئی - Voice Of Soch News

پیر، 28 اکتوبر، 2024

آئندہ سال یورپ میں تباہ کن جنگ اور مسلمانوں کا دوبارہ بام عروج وحکمرانی، بابا وانگا کی نئی پیشگوئی سامنے آ گئی

2024 is the year baba vanga warned us about and it's already begun!,beginning and end of mughal empire,predictions of baba vanga,end of the world,predictions for the future,world war 3 astrology predictions,edgar cayce predictions,four horsemen of the apolcalypse,the take-down of america,prophecies of the apocalypse,baba vanga predictions,666 mark of the beast,terrifying: sister bernadette's prediction for 2025 has already started!,nato astrology prediction

 بلغاریہ کی آنجہانی نابینا خاتون کی کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں اور اب نئی پیشگوئی آئندہ سال یورپ میں تباہ کن جنگ اور مسلمانوں کی پھر حکمرانی کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بابا وانگا کی آنے والے سال 2025 کے حوالے سے نئی تباہ کن پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں جس میں یورپ میں تباہ کن جنگ، زوال اور مسلمانوں کے دوبارہ غلبہ پانے اور یورپ میں پھر حکمرانی کے حوالے سے کئی پیشگوئیاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نابینا ماہر نجوم خاتون نے مستقبل کے حوالے سے خطرناک پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے برس 2025 میں کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا، جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا جب کہ دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025 سے ہوگا۔

بابا وانگا کا کہنا ہے کہ یورپ کے زوال اور تباہی کا عمل آئندہ برس سے شروع ہو جائے گا اور اس کی آبادی نصف رہ جائے گی۔

بابا وانگا کی جانب سے سالوں قبل کی گئی پیشگوئی میں یہ بھی شامل ہے کہ مسلمانوں کو ایک بار پھر عروج حاصل ہوگا اور 2043 تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی تاہم 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔

ان کی دیگر پیشن گوئیوں میں انسان کے 2028 تک زہرہ پر جانے، 2170 میں شدید قحط، 3005 میں مریخ پر پہنچنا اور وہاں جنگ ہونا اور 5079 تک کائنات کے خاتمے کا سال ہونا شامل ہے۔

واضح رہے کہ بابا وانگا کی شہرت اس وقت عالمی سطح پر پہنچی جب 11 ستمبر 2001 کو امریکا ٹوئن ٹاور پر حملے ہوئے جس کو دنیا نائن الیون کے نام سے جانتی ہے۔

بابا وانگا اس واقعے کی پیشگوئی کئی برس قبل کر چکی تھیں جب کہ دیگر ایسے کئی عالمی واقعات جن میں لیڈی ڈیانا کی حادثاتی موت، عالمی معاشی بحران سمیت دیگر کئی واقعات ان کی پیشگوئی کے مطابق درست ثابت ہوچکے ہیں۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad