پی ٹی آئی جلسہ: کارکنان لاٹھیاں لے کر صوابی انٹرچینج پہنچ گئے - Voice Of Soch News

ہفتہ، 21 ستمبر، 2024

پی ٹی آئی جلسہ: کارکنان لاٹھیاں لے کر صوابی انٹرچینج پہنچ گئے

woman misbehaves with traffic police officer,maryam nawaz larkana jalsa,pdm larkana jalsa,maryam nawaz jalsa mandi bahauddin,islamabad: woman misbehaves with traffic police officer,live | pti jalsa in mardan,maryam nawaz speech to pdm jalsa,maryam nawaz jalsa,maryam nawaz ka jalsa live,pti makes a clean sweep in peshawar,international news,charsadda journalist,charsadda journalist live,general election in pakistan,general elections in pakistan

 صوابی انٹرچینج کے قریب پی ٹی آئی کارکنان لاٹھیاں لے کر پہنچ گئے۔

لاہور جلسے کے لیے تحریک انصاف کے کارکنان صوابی انٹرچینج کے قریب ہاتھوں میں لاٹھیاں لیے پہنچے جہاں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچاؤ کیلئے لاٹھیاں ساتھ لے کر جارہے ہیں ان کے خلاف لاٹھیوں کا استعمال ہوا تو جواب دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی ایمبولینسز، فائربریگیڈ، فائرفائٹرز اور دیگر عملہ بھی صوابی پہنچا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کارکنوں نے لاٹھیاں اپنی حفاظت اور راستہ صاف کرنے کیلئے اٹھا رکھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جلسے کیلئے سرکاری وسائل استعمال نہیں ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین کے پاس اپنی گاڑی اور سرکاری پروٹوکول ہوگا، اسی طرح صوبائی وزراء کےپاس بھی اپنی گاڑیاں ہوں گی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad