بستہ گھر بھول آنے پر استاد نے بچے کے کپڑے اتار کر بجلی کے جھٹکے لگادیے - Voice Of Soch News

جمعہ، 27 ستمبر، 2024

بستہ گھر بھول آنے پر استاد نے بچے کے کپڑے اتار کر بجلی کے جھٹکے لگادیے

the heartbreaking case,water and electricity,the best hidden prime video movie,successfully stole the confidential files of the rival company,the fixies english,what happens when an outlet gets wet,the best isekai manga you need to see,into the spiderverse,i am always the center of attention for wealthy young men,bristol babes in the woods,the best prime video movies,5 cases that will shock you,theme,the fixies episode 1,madeline soto nancy grace

 بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں 7 سالہ بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ کے ایک اسکول میں طالب علم کے بستہ گھر بھول آنے پر استاد نے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے اتروا دیے، یہی نہیں بلکہ اسے بجلی کے جھٹکے بھی دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق بچے نے گھر پہنچ کر اپنی والدہ کو ظلم کی داستان سنائی تو اس کے اہلخانہ نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کی گئیں۔

متاثرہ بچے کے خاندان نے پولیس کو بتایا کہ پرائیویٹ اسکول کے استاد نے ان کے بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ اسکول پرنسپل نے الزامات کی تردید کردی۔

پرنسپل کا کہنا ہے کہ "بچے کو بجلی کے جھٹکے دینے کی شکایت غلط ہے۔ ہم سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کےلیے تیار ہیں۔ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔"

لودھا پولیس اسٹیشن کے انچارج راج ویر سنگھ پرمار نے بتایا کہ وہ اور ان کی ٹیم اسکول پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر چکی ہے، ہم نے اسکول کے عملے اور منتظمین سے سوالات کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ تحریری شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad