بارات لانے اور لے جانے پر پابندی عائد - Voice Of Soch News

پیر، 23 ستمبر، 2024

بارات لانے اور لے جانے پر پابندی عائد

brings out procession during hartal in dhaka,procession,torch procession,making lachlan murdoch,rivers state house of assembly,best of karl,elden ring shadow of the erdtree,hogs and pirates,sports and politics,best of karl stefanovic,tirumala laddu making,law and crime,law and crime network,shadow of the erdtree challenge,a and e,bangladesh uprising,elden ring only using dlc items,hartal of bnp,bring back our girls protesters,top news of the day

 شادی میں دولہا اور اس کے گھر والے بارات لے کر جاتے ہیں اور دلہن کو رخصت کرکے گھر لے آتے ہیں لیکن اب بھارت میں ایک تنظیم نے ان رسم و رواج پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آل انڈیا مومن انصاری نامی تنظیم نے اجلاس میں شادیوں میں کی جانے والی فضول خرچی اور رسم و رواج سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔

تنظیمی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل انڈیا مومن انصاری تنظیم میں شامل کوئی بھی عہدیدار یا کارکن نہ ہی اپنے بچوں کی بارات لے کر جائے گا اور نہ ہی کسی اور کی بارات میں شرکت کرے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وہ بچیوں کی شادیوں میں رسم و رواج جیسے انگوٹھی پہنانا، منگنی، جوتا چھپائی جیسی رسمیں نہیں کریں گے۔

تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم شادیوں میں ان سبھی فضول خرچی سے متعلق پوسٹر آویزاں کریں گے اور لوگوں کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے تاکہ شادیوں کو آسان بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم سبھی لوگ بیٹے اور بیٹیوں کی شادی میں فضول خرچی سے گریز کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad