خاتون کی پے درپے 7 شادیاں،6 شوہروں سے پیسے بٹورنے میں کامیاب - Voice Of Soch News

جمعہ، 20 ستمبر، 2024

خاتون کی پے درپے 7 شادیاں،6 شوہروں سے پیسے بٹورنے میں کامیاب

harris faulkner moves on from fox news,the female ceo turned janitor full episode,she moves on from fox news,women hitting the wall hard,modern women hitting the wall,7 minutes ago: harris faulkner stuns audiences as she moves on from fox news,spoiled by the boss chinese drama,love after marriage chinese drama,harris faulkner husband,strong independent woman who doesnt need no man,manga collection,cheating husband,why gen z marriage rates so low

 بھارتی ریاست کرناٹکا کی خاتون نے کفالت کی ہوس میں7 بار شادی رچالی اور 6شوہروں سے پیسے بٹورنے میں کامیاب بھی ہو گئی۔بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو کا حوالہ دے کر خاتون کے فراڈ سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ خاتون نے 7 بار شادیاں کیں اور 6 شوہروں سے کفالت کے طور پر پیسے وصول کر لیے۔

رپورٹ میں خاتون کا نام اور سب شوہروں کے نام بھی خفیہ رکھے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں خاتون کے فراڈ کے حوالے سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر ایک منٹ 26 سیکنڈ کا کلپ کا حوالہ دیا گیا ہے، ٹوئٹ کے کیپشن کے مطابق کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی نامعلوم خاتون نے 7 بار شادیاں کیں اور اپنے 6 شوہروں سے کفالت کی رقم حاصل لی، خاتون ساتویں شوہر کے خلاف بھی کفالت کا کیس لڑ رہی ہے۔

ویڈیو میں کیے گئے انکشاف کے مطابق بھارتی خاتون اپنے ہر شوہر کے ساتھ6 ماہ سے ایک سال تک رہی جس کے بعد خاتون نے 6 شوہروں کے خلاف مقدمہ دائر کرکے ان سے کفالت حاصل کی۔حالیہ کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایاکہ خاتون کے اس سے قبل تمام شوہروں کے خلاف کیسز کو نمٹادیا گیا ہے، خاتون کا یہ کیس ساتویں شوہر کے خلاف ہے۔ جس پر عدالت میں موجود جج نے ریمارکس میں کہا کہ آپ قانون کے ساتھ کھیل رہی ہیں بعد ازاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج نے خاتون کے تمام شوہروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad