جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر ،خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی پنجاب اورخضدار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ:تھرپارکر( نگر پارکر12،مٹھی 04،اسلام کوٹ03)، ٹھٹھہ 02، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی )01، بلوچستان: خضدار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نو کنڈی 41، سبی، دالبندین 40 ،بھکراوردادومیں39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں