مسافر بس حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق، 41 زخمی ہوگئے - Voice Of Soch News

بدھ، 18 ستمبر، 2024

مسافر بس حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق، 41 زخمی ہوگئے

bus accident,pakistan bus accident,accident,apsrtc bus accident killed 10 members,passenger bus accident,up bus accident,maharashtra bus accident,10 people killed,30 people lost lives in bus accident in telangana,41 passengers perish in narok bus crash,road accident,jalleru bus accident,tanker bus accident in pakistan,recent bus accident in telangana,bus accident in khopali,report writing on bus accident,bus accident in pakistan,bus accident video

 ایران میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 41 کے قریب زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر بس ایران کے شہر بوشہر سے مشہد جا رہی تھی اور مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔

امدادی کاموں کے دوران 50 سے زائد مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی، 6 کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا جب کہ 4 نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

ہسپتال میں 41 مسافروں کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے جب کہ 15 سے زائد کو طبی امداد کے بعد رخصت دیدی گئی۔

مسافر بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تاحال بس میں موجود مسافروں کی درست تعداد کا تعین نہیں ہوسکا، تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث الٹی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad