بدھ کے روز بالائی /وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور مشرقی/جنوب مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران شمال /شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور مشرقی/جنوب مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع۔
جمعرات کے روز پنجاب ، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور مشرقی/جنوب مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیراور مشرقی/جنوب مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، شمالی/وسطی بلوچستان اور زیریں سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: کاکول 73، بالاکوٹ 42، چراٹ 16، مردان 09، زیریں دیر 06، سیدو شریف 01، کشمیر: کوٹلی 38، مظفر آباد (سٹی 18، ائرپورٹ 11)، گڑھی دوپٹہ 11، راولاکوٹ06، بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 21)، قلات 04، خضدار 03، لسبیلہ 01، پنجاب: سیالکوٹ (ائرپورٹ 21، سٹی 08)، اسلام آباد (سید پور 19)، چکوال 17، گجرات 16، مری 13، خانپور 11، جہلم، منگلا 07، حافظ آباد 01، سندھ: کراچی (نارتھ کراچی 04، سرجانی 03، کیماڑی اور گلشن معمار میں 02)ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں