انتباہ:05 اور06اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد،قلات، خضدار،لسبیلہ ، آواران، کیچ، پنجگور جیکب آباد ، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو ، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور میں طغیانی کا خطرہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان،کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بد ین، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپوراورخیرپور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
پیر کے روز سندھ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، جنوبی/شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔جبکہ شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی/بالائی سندھ ،با لائی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی /جنو بی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
منگل کے روز سندھ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، جنوبی/شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔جبکہ شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ ،با لائی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب،سندھ، مشرقی/جنوب مشرقی بلوچستان ، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: نارووال 101، گجرات 79، شیخوپورہ 65، سیالکوٹ( سٹی47، ایئرپورٹ 38)،کوٹ ادو 41، مری 35، بھکر 31، نور پور تھل 26، خانپور، منڈی بہاؤالدین 10، فیصل آباد 07، جہلم 04، ملتان(سٹی 02، ایئر پورٹ 01)، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، اسلام آباد(گولڑہ 02)، جھنگ، کروڑ (لیہ)، منگلہ 01، سندھ:کراچی(ناظم آباد 77، سرجانی ٹاؤن 72، قائد آباد 61، ملیر ہالٹ 54، ایم او ایس 49، جناح ٹرمینل، اورنگی ٹاؤن 42، یونیورسٹی روڈ 40، فیصل بیس 37، گلشن حدید 35، نارتھ کراچی 34، ابرہیم حیدری 13، گلشن معمار 12، کیماڑی 07، مسرور بیس 05، کورنگی 04، صدر، ڈی ایچ اے 02)، میر پور خاص 62، دادو 60، سکرنڈ 25، حیدر آباد(ایئر پورٹ 18، سٹی 08) شہید بینظیر آباد، پڈعیدن 14، تھر پارکر(چھاچرو 11، ڈہلی 07، اسلام کوٹ 05)، چھور، خیر پور 06، جیکب آباد 05، لاڑکانہ، موہنجو دہڑو 04، سکھر 02، روہڑی، ٹھٹہ 01، بلوچستان: خضدار 67،سبی41،لسبیلہ 25، بارکھان 05، قلات 01، خیبرپختونخوا: دیر(زیریں 56، بالائی 03)، کاکول 31، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئر پورٹ 18، سٹی 09)، چراٹ 08، بنوں 07، مالم جبہ 06، پٹن ، بونیر 02، گلگت بلتستان: استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی اور بونجی میں 41 ، اوکا ڑہ اور چلاس میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں