انتباہ:04 سے05 اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد،جیکب آباد ، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، آواران، لسبیلہ،پنجگور، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور میں طغیانی کا خطرہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان،سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپوراورخیرپور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
اتوار کے روز سندھ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ۔جبکہ شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ ،با لائی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان۔
پیر کے روز سندھ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ۔جبکہ شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، خیبرپختونخوا،اسلام آباد، پنجاب، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: شہید بے نظیر آباد 117، سکرنڈ 112، جیکب آباد 89، پڈعیدن 76، خیرپور 62، سکھر 61، میر پور خاص 47، روہڑی 44، لاڑکانہ 35، سانگھڑ 33، دادو، ٹنڈو جام 31، حیدرآباد 20، ائیرپورٹ08)، موہنجو دڑو 29، مٹھی 21، چھور 15، تھرپارکر (دھالی 13، چھاچھرو 11، نگرپارکر 10، اسلام کوٹ 08)، کراچی (قائد آباد 04، فیصل بیس، کیماڑی 01)،خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 113، چراٹ 105، باچا خان ایئرپورٹ، مالم جبہ 30، پشاور، سیدو شریف 28، دیر (لوئر 27، اپر 09)، مردان 20، کالام 12، کاکول 11، پاراچنار 10، بنوں 04، بنوں 04 ،پنجاب: رحیم یار خان 92، اسلام آباد (گولڑہ 80، سید پور 17)، منڈی بہاؤالدین 30، خان پور 27، بہاولپور ایئرپورٹ 12، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 09، سٹی 03)، جہلم 06، گجرات 04، چکوال، ڈیرہ غازی خان 03، لیہ 01،بلوچستان: قلات 45، لسبیلہ 05، کوئٹہ (سمنگلی 03، شیخمنڈہ 02)، خضدار 03،کشمیر: راولاکوٹ 10، مظفر آباد (سٹی، ایئرپورٹ 09)، کوٹلی 02،گلگت بلتستان: گوپس 03 اور گلگت 01۔)03ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔
گذشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44، دالبندین اور چلاس میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں