انتباہ:
سمندری طوفان ( اسناASNA) سندھ کے ساحل سے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں گزشتہ 09 گھنٹوں کے دوران مزید مغرب کی سمت بڑھ گیا ہے اور عرض البلدN°23.6 اور طول البلد°E 65.7 پر کراچی سے 200 کلومیٹر جنوب مغرب میں ، اورماڑہ سے 220 کلومیٹر جنوب- جنوب مشرق میں اور گوادر سے 380 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے ۔ سمندری طوفان مزید مغرب-جنوب مغرب کی سمت بڑھتےرہنے کا امکان۔ جس کے باعث آج (شام/رات) تک کراچی ڈویژن، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان،ٹنڈو اللہ یار ، مٹیاری، جامشورو اور دادو کے اضلاع میں شدید آندھی/موسلادھار/شدید طوفانی بارش کا امکان۔جبکہ 01 ستمبر(رات)تک حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر کے اضلاع میں بھی شدید آندھی/موسلادھار/شدید طوفانی بارش کی پیشگوئی۔مکران کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس دوران کھلے سمندر میں نہ جائیں۔
آج سے اور 01 ستمبر کے دوران : شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث جنوبی سندھ اورجنوبی بلوچستان نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
soh
ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم جنوبی بلو چستان اور جنوبی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران جنوبی سندھ اور مکران میں تیز ہواؤں /آندھی چلنے اور تیز/ موسلادھار بارش متوقع۔
اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم زیریں بلو چستان اور جنوب مغربی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران مکران میں تیز ہواؤں /آندھی چلنے اور تیز/ موسلادھار بارش متوقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد ،سندھ، کشمیر، خیبر پختونحواہ ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (سید پور 39، زیروپوائنٹ 38، گولڑہ 25، بوکرا 13، ائرپورٹ 05)، راولپنڈی (چکلالہ ائرپورٹ 26، کچہری 25، شمس آباد 24)، منڈی بہاؤالدین 25، حافظ آباد 23، گوجرانوالہ، 21، چکوال، خانپور، 20 ، مری، جہلم، منگلا 14، ملتان (ائرپورٹ 14، سٹی 12)، سیالکوٹ (ائرپورٹ 11، سٹی 01)، اٹک 10، فیصل آباد 07، بہاولپور (ائرپورٹ 06، سٹی 04)، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، ساہیوال 04، رحیم یار خان 02، شیخوپورہ 01، سندھ: کراچی (قائد آباد 39، سرجانی 24، کورنگی 18، نارتھ کراچی، ناظم آباد 17، جناح ٹرمینل 16، فیصل بیس 15، مسرور بیس 13، گلشن معمار، ایم او ایس 11، ڈی ایچ اے کیماڑی 09، گلشن حدید 05، گڈاپ 04، صدر 01)، دادو 24، سکھر 23، روہڑی 22، تھرپارکر (اسلام کوٹ 20، ڈیپلو، کلوئی 03)، موہنجو داڑو 19، لاڑکانہ 18، خیرپور 17،سکرنڈ09، شہید بینظیر آباد 07، حیدرآباد (سٹی 06، ائرپورٹ 03)، چھور 05، ٹنڈو جام 03، پڈعیدن، ٹھٹھہ، بدین 02، جیکب آباد 01، بلوچستان: زیارت 39، قلات 32، خضدار 30، مسلم باغ 20، لورالائی 17،سبی11، کوئٹہ (سمنگلی، شیخ ماندا 09)، اورماڑہ 04، ژوب، پنجگور، لسبیلہ 01، کشمیر: کوٹلی 27، مظفر آباد (ائرپورٹ 22، سٹی 10)، راولاکوٹ 11، گڑھی دوپٹہ 09، خیبر پختونخوا:کالام،کاکول23، چیراٹ 18، سیدو شریف 13، بالاکوٹ 12، پٹن 08، اپر دیر 07، تخت بائی 05، پشاور (ائرپورٹ) 03، باچا خان ایئرپورٹ 02، چترال، میرکھانی، دروش 01، گلگت بلتستان: گوپس 13،گلگت اور بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تر بت 44،نوکنڈی اور پسنی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں