انتباہ:03 اور04 اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر،بنوں، کرم، وزیرستان،ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔جبکہ قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال ، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔جبکہ سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
ہفتہ کے روز سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان،کشمیر، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ۔جبکہ سندھ، خیبر پختونحوا ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان۔
اتوار کے روز خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار ، کشمیر، سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ۔جبکہ با لائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، با لا ئی /شمال مشر قی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: سکھر 44، کراچی( کیماڑی 41، پی اے ایف مسرور بیس 20، قائد آباد، صدر 19، اورنگی ٹاؤن 18، کورنگی 16، ڈی ایچ اے (فیز 2) 15، پی اے ایف فیصل بیس 11، (یونیورسٹی روڈ، ایم او ایس ، گڈاپ 05، ڈی سی آفس( ایسٹ) 04، ناظم آباد، گلشن حدید، سرجانی ٹاؤن، جناح ٹرمینل 03، ابراہیم حیدری 02، گلشن معمار، بن قاسم 01)، روہڑی 38،خیرپور 16،ٹنڈو جام 05،حیدرآباد (سٹی) 05،سکرنڈ، شہید بینظیر آباد 04،لاڑکانہ 01،خیبرپختونخوا: بنوں 41، دیر (لوئر)، مالم جبہ، بونیر 02،پنجاب:را جن پور (بھنڈو والا) 32،کوٹ ادو 12،بھکر 06،کرور (لیہ) 05،قصور 02،شیخوپورہ، ملتان( سٹی)، خانپور، بہاولنگر 01،کشمیر:چتر کلاس 05،راولاکوٹ، ٹنڈالی 03،بلوچستان:بارکھان 04،قلات 03، لسبیلہ 02۔
گز شتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44،چلاس 43اوردالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں