انتباہ:
شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔ 29 سے 31 اگست کے دوران ملتان،ساہیوال،لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، اسلام آباد/راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
بدھ کے روز سندھ میں بیشترمقا مات جبکہ مشر قی و جنوبی بلو چستان، پنجاب ،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان اور شمال مشرقی پنجاب میں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
جمعرات کے روز سندھ ،مشر قی و جنوبی بلو چستان میں بیشترمقا مات جبکہ پنجاب ،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران زیریں سندھ، مشرقی و جنوبی بلوچستان ، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ہ اور کشمیرمیں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، سندھ ، کشمیر، خیبر پختونحوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ملتان (ایئرپورٹ 109، سٹی87)،خانیوال، خانپور 48، چکوال 45، بہاولنگر 44، کوٹ ادو 42، بھکر، کروڑ(لیہ)35، ساہیوال 33، بہاولپور(سٹی 30، ایئر پورٹ 26)، قصور، اوکاڑہ 24، مری، ٹوبہ ٹیک سنگھ 21، فیصل آباد 20، راولپنڈی (چکلالہ 18، شمس آباد، کچہری 13)، منڈی بہاؤالدین 16،جھنگ 15، اسلام آباد (ایئرپورٹ13،سٹی، سیدپور 11، بوکرا10،گولڑہ 09)،جوہر آباد 12، جہلم 11، نور پور تھل، شیخوپورہ 09، لاہور(ایئر پورٹ 08، سٹی 06)، حافظ آباد، منگلہ 08، سرگودھا 04، اٹک، گوجرانوالہ، رحیم یار خان 03،سندھ: تھر پارکر(مٹھی 71، ڈہلی 45، نگر پارکر 31، کلوہی 23، چھاچرو 20، اسلام کوٹ 19، ڈپلو 18)،کراچی(گلشن حدید 62، بن قاسم 44، قائد آباد 29، سرجانی 19، یو نیورسٹی روڈ 17، کورنگی 18، کیماڑی 15، ڈی ایچ اے، جناح ٹرمینل 13، ایم او ایس، فیصل بیس 12، گڈاپ، صدر، گلشن معمار، مسرور بیس 10، نارتھ کراچی، ناظم آباد 08،اورنگی 05)،بدین46،ٹھٹھہ43، سانگھڑ 28، ٹنڈو جام 26، میر پور خاص 24، سکرنڈ، چھور23، حیدرآباد (سٹی،ایئرپورٹ20)، شہید بینظیر آباد18،خیر پور 02، موہنجو دہڑو، پڈعیدن 01، کشمیر: مظفر آباد (ایئرپورٹ 40، سٹی18)،راولاکوٹ 17، کوٹلی 08،گڑھی دوپٹہ06، خیبر پختونخوا: پاراچنار 26، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی، ایئرپورٹ25)، کاکول14، بالاکوٹ 08، پٹن 03، چراٹ 01، بلوچستان: کوئٹہ (شیخ ماندہ04)، گلگت بلتستان:استور، بگروٹ ، گلگت اورگوپس میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین ، نو کنڈی، سبی 44 اور تربت میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں