منگل کے روز ملک بھر میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران کہیں کہیں آندھی چلنے اورموسلادھار بارش کی بھی توقع۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران کہیں کہیں آندھی چلنے اور موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ، پنجاب، خیبر پختونحوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: بدین 52، کراچی (قائد آباد 52، گلشن حدید 46، نارتھ کراچی 30، ناظم آباد 26، سرجانی ٹاون 25، کیماڑی، فیصل بیس، یونیورسٹی روڈ 16، کورنگی 15، ایم او ایس، صدر 13، گلشن معمار 12، جناح ٹرمینل، ڈی ایچ اے، بن قاسم 11، اورنگی ٹاؤن 07، مسرور بیس 05)، تھر پارکر( چھاچھرو 42، مٹھی، ڈپلو 40،نگر پارکر 38، کلوہی 33، ڈہلی 21، اسلام کوٹ16)،میر پورخاص41،ٹھٹہ 26، چھور،سکرنڈ،سانگھڑ 15، حیدرآباد(سٹی 13، ایئر پورٹ 08)،ٹنڈو جام 08، شہید بینظیرآباد04، پنجاب: اٹک 48، جہلم 46، سیالکوٹ(سٹی39، ایئر پورٹ 25) ،گوجرانوالہ25، راولپنڈی (کچہری 25، چکلالہ 15، شمس آباد 02)، اسلام آباد(ایئر پورٹ 17، بوکڑہ 14، سٹی 02)، منڈی بہاؤالدین 09، منگلہ 07، مری 03، خانیوال، گجرات 02، خیبر پختونحوا: کاکول 22، بالاکوٹ 17، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 05، ایئر پورٹ 03)، سیدو شریف 04، چراٹ، مالم جبہ 02، بلوچستان: ژوب 12، سبی 02، کشمیر: مظفر آباد(سٹی) 10، کوٹلی06 اورراولاکوٹ میں04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 43، بھکر41،ڈی آئی خان، نورپورتھل اورکوٹ ادومیں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں