انتباہ:
26(شام/رات) سے 30 اگست کے دوران : شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔ اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
پیر کے روز سندھ، با لائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی /جنو بی پنجاب،خطہ پوٹھو ہار ، اسلام آباد،شمال مشرقی/ جنو بی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران جنوب مشرقی/زیریں سندھ اور بالائی خیبر پختونخوامیں کہیں کہیں آندھی چلنے اورموسلادھار بارش کی توقع۔
منگل کے روز سندھ، شمال مشرقی/ جنو بی بلوچستان ،خیبر پختونخوا ، پنجاب،خطہ پوٹھو ہار ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران کہیں کہیں آندھی چلنے اور شدیدموسلادھار بارش کی بھی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔ تاہم جنو ب مشر قی سندھ ،شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونحوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: تھر پارکر(نگر پارکر 47، اسلام کوٹ 18، مٹھی 17،چھاچھرو 14، ڈہلی 12، کلوئی 10، ڈپلو 06) ،بلوچستان: بارکھان 38، خیبر پختونحوا: دیر(زیریں 19،بالائی 02) ، چراٹ 04، کالام، پٹن 01، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی) 02، مری 01، کشمیر: کوٹلی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس ، دالبندین ، نوکنڈی اورسبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں