پریس ریلیز
26 سے 29 اگست کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مغربی بنگال پر موجود ہے جو کہ اگلے دو روز کے دوران مغرب کی جانب بڑھے گا اور 25 اگست کو ملک کے جنوبی علاقوں میں پہنچنے کا امکان۔ جس کی وجہ سے 25 اگست (رات) سے طاقتور مون سون ہوائیں ملک(خصوصا جنوبی علاقوں )میں داخل ہونگی۔ جس کے باعث :
سندھ: 25 (رات)سے29اگست کے دوران: کراچی، حیدرآباد، دادو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، نگرپارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، مٹیاری، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ،جیکب آباد اور نوشہروفیروز میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ۔ اس دوران کہیں کہیں طوفانی/شدید بارش بھی متوقع۔
بلوچستان: 26سے30 اگست کے دوران : خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، کوہلو، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، ژوب، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، مستونگ، بولان، جھل مگسی، کیچ، پنجگور، گوادر، جیوانی، پسنی اور اورماڑہ میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
پنجاب/اسلام آباد: 25 (رات)سے28 اگست کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بیشتر مقا مات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
کشمیر: 25(رات)سے28 اگست کے دوران: کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
خیبر پختونخوا: 26سے28 اگست کے دوران: چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےساتھ سے وقفے وقفے سےبارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
گلگت بلتستان: 26سے28 اگست کے دوران: گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اورشگر) میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کی توقع ۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔
26سے 29 اگست کے دوران :شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث ڈی جی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
26 سے28 اگست کے دوران: موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
26 سے28 اگست کے دوران: موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔
شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ)کو نقصان اورسڑکوں کی بندش کا اندیشہ۔
کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں