بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران کشمیر ،اسلام آباد، با لا ئی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوااور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر ، با لا ئی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خیبر پختونخوا ،زیریں سندھ، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (ایئر پورٹ 50، سید پور 38،سٹی، بوکڑہ 06، گولڑہ 04) ، کروڑ(لیہ)، منڈی بہاؤالدین 46، حافظ آباد 33، گجرات 32، جہلم31،جوہر آباد، منگلہ 27، لاہور(سٹی 24، ایئر پورٹ 18)، گوجرانوالہ، اٹک 21،چکوال 13، سیالکوٹ(ایئر پورٹ، سٹی 07)، راولپنڈی (چکلالہ،شمس آباد07،کچہری06)،مری 05، بھکر 04، نارووال، اوکاڑہ 03، شیخوپورہ 01،خیبرپختونخوا:پاراچنار 36، مالم جبہ 28،بنوں 21، باچا خان (ایئر پورٹ) 11، پشاور(ایئر پورٹ 11، سٹی 01)، دیر(بالائی) 08،چراٹ، بالاکوٹ 07، تخت بائی 06، کاکول، سیدو شریف05،ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 04، ایئر پورٹ 03)،سندھ: کراچی(قائد آباد 09، کورنگی 06، اورنگی، گڈاپ، یونیورسٹی روڈ 03، گلشن حدید، سرجانی 02، ناظم آباد، ڈی ایچ اے 01)، کشمیر: راولاکوٹ 06، گڑھی دوپٹہ 04، کوٹلی03، بلوچستان:خضدار 03، بارکھان 02گلگت بلتستان: بگروٹ02، گلگت اور استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44 ، دالبندین 42 اور سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں