منگل کے روز کشمیر ، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔
بدھ کے روز کشمیر ، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، بلوچستان، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: جہلم 42، راولپنڈی(شمس آباد 35، چکلالہ 15، کچہری 07)، اسلام آباد(سٹی 28، گولڑہ 18، سیدپور 02، بوکڑہ 01)، لاہور(سٹی 23، ایئر پورٹ 08)، نارووال 20، مری 15، سیالکوٹ (سٹی) 07، خیبر پختونخوا: کاکول 15، بنوں 10، کالام،پاراچنار04، پٹن 03، دیر(بالائی ) 01، کشمیر:راوالاکوٹ 13، گڑھی دوپٹہ 07، کوٹلی، مظفر آباد (سٹی) 02، بلوچستان: پنجگور04، لسبیلہ03،قلات 01، سندھ: خیر پور، شہید بینظیر آباد ، روہڑی 02،سکھر01، گلگت بلتستان : استور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 43 ، چلاس 41 اور دالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں