موسم کی تازہ ترین صورتحال 2 اگست 2024 - Voice Of Soch News

جمعہ، 2 اگست، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 2 اگست 2024

weather update today,2 august 2024 weather update,weather,2 august 2024,2 august weather update,west bengal weather update,weather update,bt august 2 2024,balitanghali live august 2 2024,public weather forecast,latest balita august 2 2024,weather forecast,1 august 2024 weather update,balitanghali latest news august 2 2024,west bengal weather update today,latest gma news august 1 2024,weather update today west bengal,weather report of west bengal

انتباہ:

02 اور03 اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر،بنوں، کرم، وزیرستان،ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔جبکہ قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال ، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔جبکہ سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

جمعه کے روز سندھ،جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی /جنوب مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ۔ تاہم شام/رات میں کشمیر،خطۂ پوٹھوہار،شمال مشرقی/مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران سندھ ، مشرقی بلوچستان ، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں کہیں کہیں پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

ہفتہ کے روز سندھ، شمال مشرقی /جنوب مشرقی بلوچستان،کشمیر، پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار /شدیدبارش کی بھی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، زیریں سندھ اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: مری 85، قصور 35، اٹک 34، حافظ آباد 25، لاہور (ائرپورٹ 23، سٹی 12)، ملتان (ائرپورٹ 22 ، سٹی 18)، نارووال، لیہ 21، شیخوپورہ، خان پور 16، اسلام آباد (گولڑہ20، بوکرا 05، ائرپورٹ 03، زیروپوائنٹ، سید پور 02)، بہاولپور (ائرپورٹ 12، سٹی 02)، ڈی جی خان 10، گوجرانوالہ 06، بہاولنگر 04، چکوال، بھکر 03، منگلا، گجرات، کوٹ ادو02، جوہر آباد ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ 01، خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 51، زیریں 01)، مردان 29، پاراچنار 28، کاکول 23، بالاکوٹ 20، مالم جبہ 10، چراٹ 05، پٹن، سیدو شریف 01، کشمیر: راولا کوٹ 16، گڑھی دوپٹہ 02، مظفرآباد 01، سندھ: (ڈی ایچ اے 15، ایم او ایس 14، قائد آباد 11، جناح ٹرمینل 08، یونیورسٹی روڈ 07، فیصل بیس، کیماڑی، سرجانی 06، گڈاپ، گلشن حدید 05، کورنگی، حسن اسکوائر 02، اورنگی معمار، ناظم آباد، مسرور بیس، صدر 01، جیکب آباد 03، ٹھٹھہ 01، بلوچستان: بارکھان 05، خضدار 02 اور سبی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46،دالبندین45 اور دادومیں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad