پیر کے روز شمال مشرقی/مشرقی پنجاب، جنوبی/شمال مشرقی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار ،بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
منگل کے روز کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ،پنجاب، بلوچستان اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی (سرجانی ٹاؤن 70، اورنگی ٹاؤن 26، نارتھ کراچی 16، گلشن معمار 09، مسرور بیس 02، میٹ کمپلیکس، کیماڑی 01)،جیکب آباد 52، سکھر 16، روہڑی 15، دادو، سکرنڈ 12، خیرپور، ٹھٹہ 06، بدین 05، مٹھی، موہنجو دہڑو، پڈعیدن 04، شہید بینظیر آباد 03، ٹنڈو جام 02، حیدر آباد (ایئر پورٹ)، لاڑکانہ 01،پنجاب: لاہور(ایئر پورٹ 62)، ،شیخو پورہ 10، سرگودھا 07، بہاولپور (سٹی)04، خانپور، رحیم یار خان 02، بلوچستان: بارکھان 11، لسبیلہ 08،اورماڑہ 06، خضدار، پنجگور 05، کوئٹہ(شیخ ماندہ 03، سمنگلی 01)،سبی 01، گلگت بلتستان :بگروٹ 06، گو پس 02 اور اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 41 ، دالبندین40 اور چلاس میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں