کراچی میں ڈاکو نے 18 لاکھ کی ڈکیتی کے بعد ساتھی کو قتل کرکے دفنادیا - Voice Of Soch News

پیر، 5 اگست، 2024

کراچی میں ڈاکو نے 18 لاکھ کی ڈکیتی کے بعد ساتھی کو قتل کرکے دفنادیا

sand mafia killed dsp,1.7 growth of gdp and economic policies,sand mafia killed mewat dsp,karachi,bakra mandi,bakra mandi 2024,1.4 contribution of different sectors in gdp of india,goods and services:,1.5 economic growth and development,1.3 composition of gross domestic product (gdp),mandi,jammu and kashmir,zakir syed amir abbas rabani,zakir sain qaiser abbas malang,cow mandi,best pakistan news,mandi 2024,hd newspakistan news

کراچی: سرجانی کے علاقے میں نجی سوسائٹی سے ایک شخص کا ڈھانچہ ملا ہے ، ڈھانچہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں گرفتار ملزم عبدالمالک کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرجانی سے باقر نامی شہری کا ڈھانچہ برآمد کیا گیا ہے ۔

ایس ایچ او سرجانی اخلاق احمد نے بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کیا جس کا نام عبدالمالک بتایا گیا ہے۔

ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ اُس نے اپنے رشتہ دار باقر کے ساتھ مل کر 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی مگر رقم کے تنازعے پر ملزم نے فائرنگ کرکے باقر کو قتل کردیا تھا اور لاش کو سرجانی کے علاقے میں دفنا دیا تھا جس کا مقدمہ اغواء برائے تاوان کی دفعات کے تحت سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہے ۔

ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad