موسم کی تازہ ترین صورتحال 18 اگست 2024 - Voice Of Soch News

اتوار، 18 اگست، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 18 اگست 2024

18 august 2024,weather update,weather,18 august 2024 weather update,weather updates,weather news,flooding - latest weather conditions | 06 am headlines | 18 august 2024,17 august 2024 weather update,public weather forecast,18 august weather update,weather forecast for tomorrow west bengal,18 अगस्त 2024,18 august weather,weather forecast,latest balita august 18,dls news 18 august 2024,today breaking news 18 august 2024,17 august weather update

 انتباہ: 18 اگست کے روز : موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان ، کوہ سلیمان، ہرنائی، سبی،مستونگ،خاران، جھل مگسی ،کوہلو، نصیر آباد،جعفر آباد، ژوب،بولان، قلات، خضدار، بارکھان ،لسبیلہ، آوران ، دادو، کوہ کیرتھر اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث وسطی/زیریں سندھ اور جنوبی پنجاب کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

اتوار کے روز سندھ، بلوچستان ، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔اس دوران بالائی /وسطی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔

پیر کے روز کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا ،اسلام آباد، ،بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: خیرپور 169، لاڑکانہ 123، موہنجو داڑو، روہڑی 119، سکھر 100، جیکب آباد 99، دادو 75، میر پور خاص 35، پڈعیدن 31، چھور 24، تھرپارکر (ڈھلی 19، چھاچھرو 10، کالوئی05، نگرپارکر 02)،کراچی (گلشن حدید 17، جناح ٹرمینل 02، فیصل بیس 01)، حیدرآباد (سٹی 08، ایئرپورٹ 01)، مٹھی 06، شہید بینظیر آباد 05، ٹنڈو جام 02، بدین، سکرنڈ 01،پنجاب: ڈیرہ غازی خان 101، جھنگ 92، کوٹ ادو 86، سرگودھا 54، نارووال 49، خانیوال 35، اٹک 32، رحیم یار خان 28، ملتان (سٹی، ایئرپورٹ 24)، جوہرآباد 22، بھکر، لیہ 21، منڈی بہاؤالدین 18، خان پور 15، نور پور تھل 13، چکوال 08، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، لاہور (سٹی 04)، فیصل آباد، منگلا 04، بہاولنگر، ساہیوال 03، بہاولپور (ایئرپورٹ 02)، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 02، سٹی 01)، اسلام آباد (ایئرپورٹ، گولڑہ 01)، مری، شیخوپورہ 01، خیبرپختونخوا: بنوں 48، لوئر دیر 19، سیدو شریف 13، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 10، ایئرپورٹ 08)، کاکول 06، مالم جبہ 02، پاراچنار 01،بلوچستان: قلات 48، سبی 21، خضدار 10، کوئٹہ (سمنگلی 10، شیخ ماندہ 06)، ژوب 09، بار کھان 03، لسبیلہ 02،کشمیر: مظفرآباد (سٹی 05، ایئرپورٹ 03)، راولاکوٹ 04 اور گڑھی دوپٹہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44 اور دالبندین اور سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad