انتباہ: 17 اگست کے روز : موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان ، کوہ سلیمان، ہرنائی، سبی، جھل مگسی ،کوہلو، نصیر آباد،جعفر آباد، ژوب،بولان، قلات، خضدار، بارکھان ،لسبیلہ، آوران ، دادو،مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں /پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث زیریں سندھ،گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
ہفتہ کے روز سندھ، پنجاب، مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہاراورکشمیر میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔اس دوران سندھ،شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔
اتوار کے روز سندھ، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اورکشمیر میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔اس دوران سندھ، شمال مشرقی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، بالائی/زیریں سندھ، کشمیر، خیبرپختونخوا اور شمال/ مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: رحیم یار خان 80، ٹوبہ ٹیک سنگھ 78، خانیوال 67، حافظ آباد 65، ڈی جی خان سٹی 57، ملتان (ایئرپورٹ 56، سٹی 37)، فیصل آباد 53، جھنگ 53، گوجرانوالہ 50، جہلم 46، سیالکوٹ(ایئرپورٹ 42، سٹی 26)، راولپنڈی (چکلالہ 40، شمس آباد 39، کچہری 10)، ساہیوال 39، کروڑ (لیہ) 35، نور پور تھل 32، اسلام آباد (سید پور 30، گولڑہ 23، بوکرا 16، سٹی 13، ایئرپورٹ 02)، چکوال 29 ،خانپور، شیخوپورہ 28، بہاولپور (ایئرپورٹ 26، سٹی 25)، کوٹ ادو 26، منڈی بہاؤالدین 23، منگلا 21، لاہور (سٹی 20، ایئرپورٹ 18)، نارووال 17، اوکاڑہ اور بھکر 14، سرگودھا 13، جوہر آباد 08، قصور06 ،مری 05، گجرات اور بہاولنگر 03،سندھ: چھور 58، تھرپارکر (ڈھلی 17، چھاچھرو 07، ڈیپلو، اسلام کوٹ 05، نگر پارکر 01)، خیرپور 13، مٹھی 10، روہڑی 09، سکھر 07، سکرنڈ 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 42، کوٹلی 41، مظفر آباد (سٹی 06، ایئرپورٹ 04)، راولاکوٹ 02،خیبرپختونخوا: ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 33، سٹی 01)، پاراچنار 04، کاکول 03، بلوچستان: بارکھان، ژوب 02، قلات میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
.jpg)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں