موسم کی تازہ ترین صورتحال 16 اگست 2024 - Voice Of Soch News

جمعہ، 16 اگست، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 16 اگست 2024

16 august 2024,weather,16 august 2024 weather update,16 august weather update,16 august weather,weather news,weather update,latest balita august 16,16 august 2024 up news,dls news 16 august 2024,unang balita august 16 2024,16 august 2024 aaj ka mausam,16 august news,unang hirit live today august 16 2024,unang balita live today august 16 2024,16 अगस्त 2024,latest weather update,gma news live today august 16 2024,weather latest news,weather forecast

نتباہ:

16 اور 17 اگست کے روز : موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان ، قلات، خضدار، بارکھان ،لسبیلہ،سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد،جعفر آباد، ژوب،بولان، دادو،مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،چترال،گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں /پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث زیریں سندھ، اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

جمعه کے روز پنجاب، بلوچستان ، سندھ ، خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار،کشمیر ،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔

ہفتہ کے روز سندھ، پنجاب، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار،کشمیر ،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔اس دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (سید پور 64، گولڑہ 30، زیروپوائنٹ 11، ایئرپورٹ 04، بوکرا 02)، بھکر 64، خانیوال 39، لیہ 33، نارووال 21، اٹک 18، جہلم، اوکاڑہ 13، جوہرآباد، چکوال05، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، راولپنڈی (شمس آباد 02، چکلالہ 01)، منگلا 02، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ 01، خیبرپختونخوا: ڈی آئی خان (سٹی 60، ایئرپورٹ 14)، مالم جبہ 35، کاکول18،بالاکوٹ13،بنوں10،سیدو شریف، باچا خان ایئرپورٹ، پشاور ایئرپورٹ 04، دیر (بالائی 03، زیریں 01)، مردان 02، چراٹ 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 49، مظفر آباد (ایئرپورٹ 31، سٹی 07)، راولاکوٹ 04، گلگت بلتستان: استور 20، بگروٹ 12، اسکردو 02،بلوچستان: لورالائی 16، سبی 13، خضدار 06، مسلم باغ 03، ژوب 02، بارکھان 01، سندھ: جیکب آباد 12، لاڑکانہ 10، کراچی (گلشن حدید، ایم او ایس 02، جناح ٹرمینل، فیصل بیس، مسرور بیس، یونیورسٹی روڈ) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 49، دالبندین 46 اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad