موسم کی تازہ ترین صورتحال 15 اگست 2024 - Voice Of Soch News

جمعرات، 15 اگست، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 15 اگست 2024

weather news,weather updates,weather,15 august,gujarat weather forecast,15 august 2024 weather update,gujarat weather,gujarat weather update,gujarat weather report,gujarat weather news today,gujarat weather news,gujarat weather live,gujarat weather update today,gujarat weather report today,gujarat weather today,weather update,gujarat weather ambalal patel,weather update today,15th august 2024,weather forecast,weather today,weather latest updates

انتباہ: 15سے 17 اگست کے دوران : طوفانی بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،چترال،گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، قلات، خضدار، بارکھان ،لسبیلہ،سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد، ژوب،بولان اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔تاہم شام/رات میں شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان اور بالائی/جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

جمعه کے روز کشمیر، اسلام آباد ، پنجاب، خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخو اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: کوٹلی 42، پنجاب:جہلم 30، منگلہ 25، گوجرانوالہ 19، سیالکوٹ(ایئر پورٹ 19، سٹی 07) ، لاہور (ایئرپورٹ) 05،قصور، گجرات 03 ، مری، نارووال 01، خیبرپختونخو: کاکول 17، بلوچستان : بارکھان میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48، دالبندین 46 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad