14(رات) اور15 اگست کے دوران : طوفانی بارشوں کے باعث نوشہرہ، صوابی، مردان،چارسدہ، پشاور، بونیر، سیدو شریف، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، بالاکوٹ، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، مری، گلیات اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔
شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ ، مردان، چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
بدھ کے روز جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی/مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ تاہم شام/رات میں کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ،شمالی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
جمعرات کے روز اسلام آباد ، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اورخطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔ اس دوران جنوبی پنجاب، زیریں خیبر پختونخوا ، مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ جبکہ جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش بھی متوقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46، دالبندین 45 اور چلاس میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں