منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ، زیریں سندھ، جنوبی /شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں جنوبی بلوچستان ،بالائی سندھ ،جنوبی /شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران جنوب مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: بہاولپور(سٹی88، ایئر پورٹ60) ، ملتان(سٹی26،ایئر پورٹ 12) ، ڈیرہ غازی خان03 ، بلوچستان: قلات 06،بار کھان02،سندھ:ٹھٹہ، کراچی (ایم او ایس) اور مٹھی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 47، دالبندین 45، سبی اور چلاس میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں