موسم کی تازہ ترین صورتحال 12اگست 2024 - Voice Of Soch News

پیر، 12 اگست، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 12اگست 2024

weather,12th august 2024,10 august 2024 weather update,15th july to 12th august 2024,weather forecast,10 august weather update,tropical weather,costco august 2024,gujarat weather,9th august 2024,team go rocket takeover august 2024,weather latest updates,bangkok weather august,august costco 2024,weather update,pokemon go august 2024,weather for europe,gujarat monsoon 2024,weather update today,weather channel,weather ],southeast michigan weather

پیر کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اورجنوب مشرقی /بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان۔

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہا راور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:جھنگ 81، اسلام آباد (سید پور20،زیرو پوائنٹ 04، ایئر پورٹ 01)، نور پور تھل 18، قصور 13، سرگودھا 12، جہلم 10، کرو ڑ(لیہ) ، منگلہ 07،لاہور (سٹی 07، ایئرپورٹ 03) ، نارووال 04، بہاولنگر، اٹک، راولپنڈی (شمس آباد) 02، خیبرپختونخوا: مالم جبہ19، کاکول 09، چراٹ 04، تخت بائی 02، باچا خان (ایئر پورٹ)، پشاور (ایئر پورٹ) 01، بلوچستان: بار کھان 04 ،سندھ: کراچی (ایم او ایس) 03 اور ٹھٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی ،دالبندین47 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad