موسم کی تازہ ترین صورتحال 10 اگست 2024 - Voice Of Soch News

ہفتہ، 10 اگست، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 10 اگست 2024

weather,10 august 2024,10 august 2024 weather update,weather forecast,6th august 2024,weather update,10 august weather update,super doppler 10,weather news,fair weather condition,10 august 2024 up news,dls news 10 august 2024,10 august 2024 aaj ka mausam,10 अगस्त 2024,6 august 2024,9 august 2024,gurugram weather,weather outlook for rajasthan,आज 10 अगस्त 2024 के मुख्य समाचार,haryana weather update,unang balita today august 8 2024

انتباہ:10اور11اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حافظ آباد،مری، گلیات، اسلام آباد/ راولپنڈی، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور،کوہستان،دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ،مردان ، صوابی، چارسدہ ، کوہاٹ ،کرک اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔

شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال ،اسلام آباد/راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد،مردان، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد ، کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اورخیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔ تاہم شام/رات سے جنوبی/وسطی پنجاب ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔

اتوار کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی /بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔

so

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد ، پنجاب ، مشرقی سندھ ،بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (بوکرہ 104، سید پور 65، گولڑہ 51 اور زیرو پوائنٹ 09، ایئر پورٹ 01)، راولپنڈی (کچیری 93، چکلالہ 30 اور شمس آباد 13)، فیصل آباد 21، ساہیوال 11، مری 04، اوکاڑہ 03،منگلا اور جھنگ 01،سندھ: تھرپارکر (ڈپلو 24، اسلام کوٹ 05)، مٹھی 07، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 10، بلوچستان: بار خان 05، لسبیلہ 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46،چلاس اوردالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad