کراچی؛ قبرستان سے نوجوان لڑکی کی لاش متعدد ٹکڑوں میں برآمد - Voice Of Soch News

جمعہ، 12 جولائی، 2024

کراچی؛ قبرستان سے نوجوان لڑکی کی لاش متعدد ٹکڑوں میں برآمد

teens find dead body in suitcase,jews graveyard in karachi,jewish graveyard in karachi,israel graveyard in karachi,historic graveyard in karachi,haunted cemetery,bani israel graveyard in karachi,jewish graveyard in karachi pakistan,girl kidnapped from punjab,celebrities and their religion,girl kidnapped from muktsar,viral in india,cemetery new orleans,teens find body seattle,karachi,from different countries,teens find body randonautica

کراچی: سہراب گوٹھ قیوم آباد کے قریب قبرستان سے نوجوان نامعلوم لڑکی کی لاش متعدد ٹکڑوں میں برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کےعلاقے الاصف اسکوائر کے عقب میں واقع انڈس پلازہ قیوم آباد کے قریب قبرستان سے نوجوان نامعلوم لڑکی کی لاش متعدد ٹکڑوں میں ملی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

ایس ایچ او سہراب گوٹھ ولایت علی شاہ نے بتایا کہ لڑکی کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے جس کی لاش کو ٹکڑے کرکے پلاسٹک کے بڑے تھیلے میں بند کیا گیا تھا، لاش کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ قبرستان سے کسی شہری نے مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی تھی جس پر علاقہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا ہے، فوری طور پر لاش کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہو سکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہو سکے۔

پولیس نے فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا اور شواہد الٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad