مسیحائی کے نام پر موت بانٹنے والا اتائی دو بچوں کا بھی قاتل نکلا - Voice Of Soch News

پیر، 29 جولائی، 2024

مسیحائی کے نام پر موت بانٹنے والا اتائی دو بچوں کا بھی قاتل نکلا

is hamas part of the end times,nadia: the secret of blue water,land of israel in the bible,the vision of escaflowne,in depth bible study,fate of iberia,the promised neverland,history of hamas,ping pong the animation,who is hamas explained,parasyte: the maxim,women in ministry part 6,the bible,women in ministry,royal court,tours and tournaments,crusader kings 3 achievement guide,serial experiments lain,women teachers,crusader kings 3 achievements

  کراچی: شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں ایک عطائی کلینک سے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کے قتل میں ملوث سفاک عطائی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دونوں بچوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، بچوں کی  شناخت 8 سالہ احمد اور 10 سالہ حسن کے ناموں سے کی گئیں، دونوں سگے بھائی تھے۔

پولیس کے مطابق سفاک ملزم کی شناخت عبد الکریم ولد عطااللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کورنگی کا رہائشی اور ماڑی پور، مچھر کالونی جعفر گلی میں عطائی کلینک چلاتا ہے، جبکہ ملزم ڈاکٹر نہیں عطائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسیحائی کے نام پر موت بانٹنے والے نے دو چھوٹے بچوں کو اغوا کیا اور بے ہوشی کی دوا دی، نائیلون کی رسی سے ہاتھ پیر باندھ کر اپنے عطائی کلینک کی الماری میں چھپا دیا۔

سفاک ملزم بچوں کے باپ کے ساتھ بچوں کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ کرتا رہا، پولیس کو شبہ ہوا اور تفتیش کے دوران ملزم نے سچ اُگل دیا، ملزم کی نشاندہی پر عطائی کلینک کی الماری سے دونوں بچوں کی لاشوں کو برآمد کیا گیا۔

ابھی تک قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی، پولیس موقعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad