خاتون اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کا مبینہ تشدد - Voice Of Soch News

بدھ، 10 جولائی، 2024

خاتون اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کا مبینہ تشدد

ayesha jehanzeb's husband,ayesha jehanzeb,husband arrested,domestic violence,indian television,news agency,imran khan,physical remand,voice of the people,channel 51,drama serial,human rights,human rights watch,kasautii zindagii kay,web tv,voicepk,51 news hd,pakistan,showbiz news,voicepk.net,shweta tiwari,latest updates,voicepkdotnet,51 news,51 news tv,news tv,51newstv,pti,pmln,ppp,mqm,breaking news,earnings from drama,news

لاہور: نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب کو شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب کو شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حارث کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

مقدمے میں خاتون اینکر نے موقف اپنایا کہ شوہر نے گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اینکر عائشہ جہانگزیب پر شوہر کے تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

مریم نواز نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، گھریلو یا ورکنگ ویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad