آسمانی بجلی گرنے کا خوفناک منظر، درخت غائب ہوگیا، ویڈیو وائرل - Voice Of Soch News

منگل، 2 جولائی، 2024

آسمانی بجلی گرنے کا خوفناک منظر، درخت غائب ہوگیا، ویڈیو وائرل

viral video,viral videos,man captures lightning strikes statue of liberty,lightning video,lightning,short video viral kaise karen,viral,shorts video viral kaise kare,youtube shorts video viral kaise kare,short video viral tips and tricks,video viral,brothers video goes viral in tirumala,lightning strikes,short video viral,shorts video viral,how to viral youtube short video,how to viral short video,top viral video,how to viral shorts video

 فرانس میں بجلی گرنے کا ایک منفرد واقعہ پیش آیا جس میں ایک تناور درخت پلک جھپکتے نظر سے اوجھل ہوگیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک تناور درخت پر بجلی گرنے کا ہول ناک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے مغرب میں واقع علاقے اوجی میں پیش آیا، جہاں شدید طوفانی بارش کے دوران گرنے والی آسمانی بجلی نے تناور درخت کو اس طرح جلا ڈالا کہ اس کا وجود ہی نہ رہا۔ 

مذکورہ وڈیو کو اب تک پندرہ لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے علاقے کے میئر نے میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ واقعے کے وقت خوش قسمتی سے علاقے میں معمولی نقصان کے سوا کوئی بڑا نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں بجلی گرنے کے واقعات میں ہر سال تقریباً 20 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو جاتے ہیں جب کہ بعض افراد کے اعصاب تا حیات متاثر ہو جاتے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں بھی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کسی بڑے نقصان کے بجائے لوگوں کو فائدہ ہوگیا کیونکہ جس جگہ بجلی گری وہاں پانی نکل آیا۔

اس حیرت انگیز منظر کو دیکھنے کے لیے دوسرے علاقوں سے بھی لوگ پہنچ رہے ہیں جبکہ اسے مذہبی رنگ بھی جا رہا ہے اور مقامی افراد اپنے عقائد کے مطابق اس کی پوجا بھی کررہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad