فوج نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں،بانی پی ٹی آئی - Voice Of Soch News

منگل، 30 جولائی، 2024

فوج نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں،بانی پی ٹی آئی

department of state,secretary of state,carnegie endowment for international peace (publisher),military negotiations,university of new england,united states institute of peace,university of chicago,current affairs 2019 for upsc,office of the spokesperson,interview questions and answers call center,2015 carnegie international nuclear policy conference,inflation protests,argentina inflation,de dollarization india,moderma covid vaccine patent,trump investigation
مریم نواز بھی فاشسٹ ہے،مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء کیا گیا تو چیف جسٹس عامر فاروق نے درست قرار دیا،اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

بانی پی ٹی آئی فوج سے مذاکرات کیلئے تیار ،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے،ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کریں گے۔ نجی ٹی وی کےباوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کریں گے۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ فوج پر الزامات لگاتے ہیں اور ان ہی سے مذاکرات بھی چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟ اس پر بانی پی ٹی  نے جواب دیا ہم نے فوج پر الزامات نہیں لگائے بلکہ صرف تنقید کی، ایس آئی ایف سی کیا ہے؟ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے

صحافیوں نے  بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے  سوال کیا جس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جس شخص کا آپ نے نام لیا اس  سے کبھی بات نہیں کروں گا، اس نے آئی جی پنجاب سے مل کر ہم پر ظلم کیا جب کہ مریم نواز بھی فاشسٹ ہے۔ مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء کیا گیا تو چیف جسٹس عامر فاروق نے درست قرار دیا، جسٹس عامر فاروق سے گزارش ہے میرے مقدمات سے الگ ہو جائیں، ہائیکورٹ میں اور بھی ججز ہیں کسی اور کو کیسز دے دیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی میں تحریک انصاف کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اسے ضرور سزا دیں، حکومت کا ایک ہی مقصد ہے پی ٹی آئی اور فوج کو لڑوا کر ہماری جماعت ختم کروائیں۔ 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad