کوڑے دان سے 8 خواتین کی لاشوں کے ٹکڑے برآمد - Voice Of Soch News

اتوار، 14 جولائی، 2024

کوڑے دان سے 8 خواتین کی لاشوں کے ٹکڑے برآمد

garbage women,kings of leon use somebody,does plane waste fall from the sky,the masked man one piece,colorado bureau of investigation,the burial of kojo,garbage collectors,garbage men,is egg menstrual waste of hen,garbage man stories,is white egg menstrual waste of hen,removal of splinter,scary garbage man stories,garbage,garbage bag,tell me where your love lies,show me where your love lies,reality of egg industry farming,bodies,kings of leon vevo

نیروبی: کینیا کے دارالحکومت کی ایک کچی بستی کے کچرے دان سے 8 خواتین کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنھیں بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاشیں بری طرح گل سڑ گئی تھیں اور ہر جانب تعفن پھیل گیا تھا۔ خواتین کو بیدردی سے مارا گیا تھا اور لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے پھینکے گئے تھے۔

خواتین کے کٹے ہوئے اعضا بوریوں میں بند تھے جب کہ دو لاشیں علیحدہ ملیں۔ خواتین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا تاہم اب تک اندھے قتل کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاشوں کی شناخت کے لیے شہر بھر کے تھانوں سے لاپتا خواتین کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad