موسم کی تازہ ترین صورتحال 7 جولائی 2024 - Voice Of Soch News

اتوار، 7 جولائی، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 7 جولائی 2024

weather news,7 july 2024,weather,weather updates,weather forecast,latest news,uttar pradesh weather,lucknow weather,weather update today,latest news update,up weather,bihar weather,weather in uttar pradesh,weekly weather forecast,latest balita july 1 2024,weather update,latest unang balita july 1 2024,patna weather,7 जुलाई 2024,latest gma news july 1 2024,latest gma news july 4 2024,weather for the week ahead,6 july 2024,patna weather today

انتباہ: آج تیز/ موسلا دھار بارش سے کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اورڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال /طغیانی کا خطرہ جبکہ خطہ پوٹھوہار ، لاہور، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ۔اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

اتوار کے روز بالائی/ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، بالائی سندھ،شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان ،کشمیراورخیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔ اس دوران شام/رات میں شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر،خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، بالائی/جنوبی سندھ اورمشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، کشمیر،گلگت بلتستان،خیبر پختونخوااورشمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: فیصل آباد (ڈوگر بستی 98، مدینہ ٹاؤن 97، گلستان کالونی 96، علامہ اقبال کالونی، جی ایم اے واٹر ورکس 92، سٹی 30)، جھنگ 83، بہاولنگر 67، بہاولپور (سٹی 61، ایئرپورٹ 30)، ملتان (ایئرپورٹ 48، سٹی31)،بھکر 40، سرگودھا 35، جوہرآباد 20، شیخوپورہ 13، ڈی جی خان 12، لیہ، قصور 08، لاہور (ایئرپورٹ 05، سٹی 04)، حافظ آباد، خان پور، نارووال، سیالکوٹ 05، خانیوال 04، اوکاڑہ 03، ساہیوال 02،خیبرپختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 28، ایئرپورٹ 07)، چراٹ 18، پشاور (ایئرپورٹ 15، سٹی 13)، سیدو شریف 13، باچا خان ایئرپورٹ 12، دیر (بالائی 11، زیریں 03)، مالم جبہ 02، دروش کالام 01،بلوچستان: ژوب 12،سبی 08، بار خان 01،کشمیر: مظفرآباد (شہر 04، ایئرپورٹ 02)،گلگت بلتستان: استور میں01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، دالبندین45، جیکب آباد، سبی اور دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad