انتباہ: 06 سے 07 جولائی کے دوران تیز/ موسلا دھار بارش سے کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اورڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال /طغیانی کا خطرہ جبکہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
ہفتہ کے روز بالائی / وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ شام/رات میں جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران مشرقی / جنوبی پنجاب ، اسلام آباد، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی متوقع ۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان ،کشمیر، خطہ پوٹھوہار اورخیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی متوقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: گوجرانوالہ (شیرانوالہ باغ 112، لیاقت باغ 106، پیپلز کالونی 101، ماڈل ٹاؤن 99، سٹی 06)، لاہور (تاج پورہ ایس ڈی او آفس 57، مغل پورہ 56، ایئرپورٹ 50، لکشمی چوک 49، فرخ آباد، اقبال ٹاؤن 46، پانی والا تالاب، گلشن راوی 44، اپر مال، چوک ناخدا 43، نشتر ٹاؤن، سمن آباد 37آفس واسا 30، قرطبہ چوک 28، سٹی، جیل روڈ 18، جوہر ٹاؤن 17)، (اسلام آباد (سید پور 54، زیرو پوائنٹ 48، بوکرا 29، ایئرپورٹ 27، گولڑہ 14)،جہلم 54، راولپنڈی (چکلالہ 44، شمس آباد 38، کچہری 34)، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 43، سٹی 41)، مری 40، قصور 38، منگلا، شیخوپورہ 31، گجرات 23، منڈی بہاؤالدین 16، نارووال 15، حافظ آباد، اوکاڑہ 14، اٹک 10، چکوال 04، ڈی جی خان 02، فیصل آباد (گلستان کالونی 02، سٹی، علامہ اقبال کالونی، مدینہ ٹاؤن 01)، سرگودھا 01، کشمیر: کوٹلی 15، راولاکوٹ 12، مظفر آباد (سٹی 07، ایئرپورٹ 06)، گڑھی دوپٹہ 04، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 22، سیدو شریف 10، مالم جبہ، تخت بائی 06، دیر (02 زیریں)، کاکول میں 01ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 48، دادو، چلاس میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں