05 سے 07 جولائی کے دوران تیز/ موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اورڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال /طغیانی کا خطرہ جبکہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
جمعه کے روز کشمیر، شمال مشرقی / وسطی پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار اورخیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش ۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ جبکہ بعد از دوپہر اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔
ہفتہ کے روز کشمیر، پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خطۂ پوٹھوہار،با لائی/وسطی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:جوہرآباد 48،سرگودھار 38، چکوال 33، فیصل آباد25،اوکاڑہ 12، حافظ آباد، منگلہ 08، جھنگ 05، جہلم، کروڑ(لیہ) 04، اسلام آباد ( زیروپوائنٹ 03، بوکرا، سید پور 02، گولڑہ ، ائرپورٹ 01)،مری، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03،اٹک،شیخوپورہ 02، راولپنڈی (شمس آباد01)،گوجرانوالہ، سیالکوٹ(ایئر پورٹ) 01،بلوچستان : بارکھان 34، کشمیر: گڑھی دوپٹہ، 15، مظفرآباد (ایئر پورٹ 11 ،سٹی 09)، راولاکوٹ10، خیبر پختونخوا:بالاکوٹ 06،گلگت بلتستان: استور 03، بونجی 02 اور اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 49، سبی 46، پنجگور، جیکب آباد 45، دادو، چلاس،تربت اور روہڑی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں