نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، پولیس اہلکار اور 2 بچے جاں بحق - Voice Of Soch News

منگل، 9 جولائی، 2024

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، پولیس اہلکار اور 2 بچے جاں بحق

tomb of the unknown soldier guard yelling,tomb of the unknown soldier crazy moments,tomb of the unknown soldier,police officer fired,girl shot and killed,police,tomb of unknown soldier yelling,tomb of unknown soldier guard moments,unknown soldier fights,messing with unknown soldier guard,tomb of unknown soldier best moments,child killed houma,philadelphia police,west midlands police,reacher season 2 clip,reacher season 2 clips,shots fired at officers

 لکی مروت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر دریائے کرم کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی جس میں محکمہ پولیس کے ایم ٹی او سعد اللہ خان دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے کار میں سوار خواتین محفوظ رہیں۔

پولیس حکام کے مطابق قتل ہونے والے بچے ایم ٹی او سعداللہ خان کے بھانجے ہیں، بچوں کی عمریں آٹھ سے بارہ سال کے درمیان ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعد اللہ خان علاج معالجہ کے سلسلے میں لکی مروت سے پشاور جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad