29 اور30 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سےکشمیر، شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختو نخوا، کو ہ سلیما ن اور ملحقہ شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان کے پہا ڑی علا قوں کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، پشاور اورزیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
پیر کے روز خیبرپختونخوا ، کشمیر ، بالائی/وسطی پنجاب اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔شام/رات کے دوران جنوبی پنجاب ، سندھ اورشمال مشر قی /جنوبی بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ۔اس دوران کشمیر، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ،سندھ ، شما ل مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
منگل کے روز خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر ، اسلام آباد ،پنجاب ، سندھ اورشمال مشر قی /جنوبی بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ،سندھ ، شما ل مشرقی بلو چستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشر قی پنجاب، خطہ پو ٹھو ہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: سیالکوٹ( ایئرپورٹ 90، سٹی 15)، لا ہور (سٹی 55، ائر پو رٹ 18)، اسلام آباد ( گولڑہ 21، بوکرا 03، ایئرپورٹ 02 )،مری 15، گوجرانوالہ 11، اٹک، جہلم 03، منگلہ 02، راولپنڈی (کچہری ، شمس آباد01)، منڈی بہاؤالدین01،خیبرپختونخوا: کاکول 40، مردان 04، کشمیر : مظفر آباد ( سٹی 21،ایئرپورٹ10)، کو ٹلی 14، بلوچستان:لسبیلہ 11 اور پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48، دالبندین 47، چلاس، پنجگور اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں