موسم کی تازہ ترین صورتحال 28 جولائی 2024 - Voice Of Soch News

اتوار، 28 جولائی، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 28 جولائی 2024

weather,weather updates,weather update,28 july 2024,public weather forecast,weather news,28th july 2024,weather update july 26 2024,latest updates,latest weather update,28 july weather,latest news update,latest balitanghali july 22 2024,24 oras weekend live july 28 2024,weather outlook for rajasthan,rajasthan weather report,latest gma news july 28,28 july 2024 up news,rajasthan weather,dls news 28 july 2024,july 27 2024

اتوار کے روز کشمیر ، بالائی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جبکہ شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں موسلادھار بارش بھی متوقع۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے۔

پیر کے روز کشمیر ، پنجاب ، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا ،سندھ اور مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جبکہ شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش بھی متوقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (سید پور 84، گولڑہ 40، زیروپوائنٹ 39، ایئرپورٹ 33، بوکرا 30)، گجرات 52، سیالکوٹ ایئرپورٹ 47، منڈی بہاؤالدین 35، راولپنڈی (کچیری 31، چکلالہ 28، شمس آباد 02)، منگلا 06، حافظ آباد، 03، حافظ آباد 01، خیبرپختونخوا: کاکول 41، مردان 20، بالاکوٹ 13، مالم جبہ 02، بلوچستان: بار خان 24، کشمیر: راولاکوٹ 09، مظفر آباد (ایئرپورٹ، سٹی 03) اور گڑھی دوپٹہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 47، دادو، سبی اور چلاس میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad