موسم کی تازہ ترین صورتحال 27 جولائی 2024 - Voice Of Soch News

ہفتہ، 27 جولائی، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 27 جولائی 2024

weather,27 july 2024,weather update july 26 2024,27 july weather update,latest weather update,27 july 2024 weather update,public weather forecast,latest news,weather update july 25 2024,27 july weather forecast,latest balita july 25 2024,27 july weather news,weather update,latest balita july 16 2024,union budget 2024,balitanghali latest balita july 26 2024,weather outlook for rajasthan,latest gma news july 16 2024,27 july 2024 up news,budget 2024 live

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔

اتوار کے روز کشمیر، مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد ، بالائی خیبرپختونخوا اورجنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے۔


گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔تاہم خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: گوجرانوالہ 31، سیالکوٹ (ائرپورٹ 20)، گجرات 18، مری 16، نارووال 12، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 05، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 04 اور راولاکوٹ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 46، جیکب آباد،چلاس 45 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad