بدھ کے روز مشرقی/وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہےگا۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہےگا۔کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): اسلام آباد (سید پور 51، زیروپوائنٹ 20، گولڑہ 19، بوکرا 06، ایئرپورٹ 04)، راولپنڈی (شمس آباد 41، چکلالہ ایئرپورٹ 26، کچہری 07)، بہاولنگر 40، شیخوپورہ 16، لاہور (سٹی 12 ، ایئرپورٹ 02)، جوہرآباد، اوکاڑہ 10، اٹک 06، فیصل آباد 04، ساہیوال، نارووال 02، سندھ: تھرپارکر (نگرپارکر 31، چھاچھرو 24، کلوئی 15، ڈیپلو 06)، خیبرپختونخوا: بنوں 15،مالم جبہ07، سیدوشریف04،دروش01، کشمیر، مظفرآباد( سٹی 03، ایئرپورٹ 02) اور راولاکوٹ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 47، نوکنڈی، سبی 46اور جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں