موسم کی تازہ ترین صورتحال 23 جولائی 2024 - Voice Of Soch News

منگل، 23 جولائی، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 23 جولائی 2024

weather,public weather forecast,weather news,23 july 2024 weather update,23 july 2024,latest balita july 23,weather updates,weather update,london weather forecast,sona 2024,23 july weather update,weather forecast wales,weather forecast england,weather forecast scotland,scotland weather forecast,daily weather forecast,daily weather forecast uk,weather forecast uk,bbc weather forecast,today weather forecast,latest hindi news today

23 اور24 جولائی کے دوران :موسلا دھار بارش سےمری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور کشمیر کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

منگل کے روز پنجاب ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، کشمیر، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، مشرقی/جنوبی بلوچستان اور زیریں سندھ میں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

بدھ کے روز بالائی/وسطی پنجاب ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، کشمیر، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، جنوبی سندھ، کشمیر، جنوب مشرقی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: سیالکوٹ (ایئرپورٹ 114 ،سٹی69)، منڈی بہاؤالدین 98، گوجرانوالہ 82، گجرات 63، نارووال54،منگلہ 42، جہلم 37، حافظ آباد 35، اسلام آباد( زیرو پوائنٹ 30،سیدپور10،گولڑہ 01)، راولپنڈی ( شمس آباد20، چکلالہ15، کچہری03)،مری 18، شیخوپورہ 16، لاہور (سٹی02)، سندھ :(تھر پارکر(اسلام کوٹ 32، کلوہی 20، ڈپلو 16، ڈہلی 09، مٹھی، نگر پارکر 07، چھاچرو 06)،میرپور خاص 13، بدین، چھور 06،کراچی (کورنگی 06، گڈاپ 04، جناح ٹرمینل، فیصل بیس،کیماڑی، میٹ کمپلیس 02، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، گلشن راوی، ملیر ہالٹ ،مسرور بیس،ایم او ایس 01، )، کشمیر : کوٹلی 26،مظفر آباد(ایئر پورٹ 18، سٹی 14)،گڑھی دوپٹہ 01 ، بلوچستان:لسبیلہ 18، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ میں17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، نوکنڈی، دالبندین46،دادو، جیکب آباد، روہڑی اورکوٹ ادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad