موسم کی تازہ ترین صورتحال 22 جولائی 2024 - Voice Of Soch News

پیر، 22 جولائی، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 22 جولائی 2024

weather updates,22 july 2024,weather,weather news,gma regional news tv july 22 2024,weather forecast for today,imran khan latest updates,pti latest news,balitanghali today july 22 2024,latest balitanghali july 22 2024,gma rtv today july 22 2024,imran khan latest,weather update,latest news today,latest balita jjuly 22,london weather forecast,sona 2024,latest weather news,weather forecast wales,election 2024,22 जुलाई 2024,weather forecast england

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم بعد ازدوپہرسندھ ،جنوبی /مشرقی بلوچستان ، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

منگل کے روز کشمیر، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، مشرقی/جنوبی بلوچستان اور زیریں سندھ میں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم جنوبی سندھ ، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال 21 جولائی 2024

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی ( ایم او ایس 20، سر جانی ٹاون 11،میٹ کمپلیکس 10، جناح ٹرمینل09، فیصل بیس، حسن، اسکویئر 07، کیماڑی، مسرور بیس ، ڈی ایچ اے، ملیر ہالٹ 03، نارتھ کراچی 01)، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 20 ، ایئرپورٹ 09)، اسلام آباد(سیدپور 19، زیرو پوائنٹ 01)، راولپنڈی (چکلالہ 17، شمس آباد، کچہری 04)، گجرات 12، نارووال 11، لاہور (سٹی 09،)، مری 03، منڈی بہاؤالدین 02، گوجرانوالہ 01، کشمیر : گڑھی دوپٹہ04،کوٹلی 03، راوالاکوٹ 02، مظفر آباد(ایئر پورٹ) 01، بلوچستان:ژوب میں07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین، تربت 45، ا ٹک اور جیکب آبادمیں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad