اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم شام/رات میں سندھ ،کشمیر، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب اورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم شام/رات میں کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم سندھ ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی (ناظم آباد 37، کیماڑی 30، مسرور بیس 26، کورنگی 22، قائد آباد 12، فیصل بیس، ڈی ایچ اے 07، اورنگی ٹاؤن، جناح ٹرمینل، ملیر ہالٹ 04، ابراہیم حیدری 03، یونیورسٹی روڈ، ایم او ایس 02، گلشن حدید 01، حیدرآباد 07، نواب شاہ، میرپور خاص، جیکب آباد 04، پڈعیدن 03، دادو 02، جامشورو (بھلاری 01)،پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 20 اور ایئرپورٹ 01)، گوجرانوالہ 16، نارووال 11، لاہور (ایئرپورٹ 05)، نور پور تھل 03،بلوچستان، بارکھان 05، لسبیلہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد، تربت 46، دالبندین، نوکنڈی، لاڑکانہ، موہنجوداڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں