جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ تاہم شام /رات گلگت بلتستان، کشمیر، خطۂ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔تاہم بعد از دوپہر خیبر پختو نخوا،وسطی /جنوبی پنجاب ،جنوب مشرقی/زیریں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا، کشمیر ،خطۂ پوٹھوہار، اسلام آ باد، پنجاب ،جنوب مشرقی/با لائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب ،جنوب مشرقی/ زیریں سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: جہلم 53، منگلا 38، منڈی بہاؤالدین 27، راولپنڈی (چکلالہ 21، شمس آباد 10)، حافظ آباد 15، سیالکوٹ (سٹی 15،ائیر پورٹ13)، اسلام آباد (گولڑہ 12، زیر پوئینٹ 09، بوکرا 06، سید پور 05، ائیر پورٹ 02)، گوجرانوالہ 11، گجرات 07، چکوال، نارووال 03، اٹک 01، خیبرپختونخوا: پشاور (ائیر پورٹ40،سٹی 28)، باچا خان (ائیر پورٹ 26)، دیر (اپر 05)، مالم جبہ 02، بالاکوٹ01، کشمیر: کوٹلی 04، سندھ: چھور 08، شہید بینظیر آباد 05، سکرنڈ، مٹھی 03اور بلوچستان: ژوب میں 08ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت48، نوکنڈی ، دالبندین اورسبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں