موسم کی تازہ ترین صورتحال 14 جولائی 2024 - Voice Of Soch News

اتوار، 14 جولائی، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 14 جولائی 2024

weather,weather news,weather forecast,weather updates,14 july 2024,14 july 2024 weather update,today breaking news 14 july 2024,cricket t20 world cup 2024,latest news update,latest weather forecast,14 july weather update,public weather forecast,14 july 2024 rajasthan news,आज 14 जुलाई 2024 के मुख्य समाचार,weather for the week ahead,14 july 2024 up news,dls news 14 july 2024,election 2024,up weather news,aaj ke mukhya samachar 14 july 2024,latest news

اتوار کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: بہاولپور (ایئرپورٹ 42، سٹی 41)، خیبرپختونخوا: بنوں 12، ڈیرہ اسماعیل خان (شہر 03، ایئرپورٹ 01)، دروش 02، چترال، پتن 01، بلوچستان: ژوب 08، بار خان 02، کشمیر: مظفرآباد ( ایئرپورٹ 08، سٹی 05)،گلگت بلتستان: بگروٹ 03، استور اور بونجی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، دالبندین، نوکنڈی 43 اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad