موسم کی تازہ ترین صورتحال 13 جولائی 2024 - Voice Of Soch News

ہفتہ، 13 جولائی، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 13 جولائی 2024

weather forecast,weather,13 july 2024,weather news,13 july 2024 weather update,weather updates,13 july weather update,latest weather update,13 july rajasthan weather update,13 july weather,latest news update,13 july 2024 rajasthan news,rajasthan 13 july 2024 news,13 july 2024 rajasthan breaking news,rajasthan weather report,uttar pradesh weather,today breaking news 13 july 2024,rajasthan weather news,lucknow weather,latest news

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مشرقی /جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران مشرقی /جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی /مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران شمال مشرقی /مشرقی پنجاب میں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب میں اکثر مقامات پر ، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور (سٹی 69، ائرپورٹ 47)، سرگودھا 58، ٹوبہ ٹیک سنگھ 48، فیصل آباد، کوٹ ادو 40، شیخوپورہ 37، بہاولنگر 35، بھکر 33، ڈی جی خان 29، سیالکوٹ (سٹی 27، ائرپورٹ 20)، گوجرانوالہ، 25، گوجرانوالہ جہلم 21، لیہ 20، ساہیوال 18، منڈی بہاؤالدین 16، اوکاڑہ 15، قصور 13، گجرات 11، منگلا 10، جوہرآباد، جھنگ 09، بہاولپور (ائرپورٹ 08، سٹی 04)، ملتان (سٹی 08، ائرپورٹ 07)،چکوال، رحیم یار خان 04، اٹک، خانیوال 03، نارووال 01، بلوچستان: بارکھان 43، سبی 10، خیبرپختونخوا: ڈی آئی خان (سٹی 21، ائرپورٹ 14)، دیر (04 زیریں، بالائی 02)، مالم جبہ 03، سیدو شریف اور بنوں میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو، سبی47،جیکب آباد 46، اوردالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad